Thursday, 25 April 2024, 05:22:01 am
صدر کی 116 شخصیات کو پاکستان کے سول ایوارڈ دینے کی منظوری
August 14, 2019

صدرڈاکٹرعارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر ایک سوسولہ ملکی وغیرملکی شخصیات کو اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں اُنکی شاندارخدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی ہے۔

ان میں سے چار افراد کو ہلال پاکستان، ایک کوہلال شجاعت، چار کو ہلال امتیاز، ایک کو ہلال قائداعظم، تین کو ستارہ پاکستان، چھ کو ستارہ شجاعت، چوبیس کوستارہ امتیاز، چھبیس افراد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، آٹھ کو ستارہ قائداعظم، گیارہ کو تمغہ شجاعت، ستائیس کو تمغہ امتیاز اور ایک کو تمغہ خدمت سے نوازا جائے گا۔

یہ اعزازات دینے کی تقریب اگلے سال تیئس مارچ کو ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.