Thursday, 25 April 2024, 04:33:33 am
صدر اورووزیراعظم کاملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحاد کی ضرورت پرزور
August 14, 2019

صدرڈاکٹرعارف علوی اورووزیراعظم عمران خان نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ترقی وخوشحالی کے قومی اہداف کے حصول کے لئے ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت پرزوردیاہے۔تہترویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرنے کہاکہ یوم آزادی ہمیں جذبہ حب الوطنی اورملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزم کی تجدیدکاموقع فراہم کرتاہے۔صدرمملکت نے آزادی کے حصول کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ یہ دن ہمیں ہماری مذہبی، ثقافتی اورسماجی اقدار کے تحفظ کے لئے ہمارے آبائواجداد کی جانب سے دی گئی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتاہے۔انہوں نے وطن کے بیٹوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے مادروطن کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کیں اوروطن کی آزادی کاپرچم سربلندرکھا۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے صدراوروزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کایکطرفہ بھارتی اقدام ایک مذموم سازش اوراقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے۔صدرنے کہاکہ بھارتی حکومت کو یہ سمجھ لیناچاہیے کہ ریاستی دہشت گردی اور جارحانہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک کودبایانہیں جاسکتا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ شہریوں کے خلاف جاری ظلم وستم بین الاقوامی قوانین اورانسانی اقدار کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پارکرگیاہے جس نے پورے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیاہے۔عمران خان نے کشمیری بھائیوں کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اُن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور وہ اُن کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہدکے حصول کے لئے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.