Friday, 19 April 2024, 10:27:30 am
پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کااعادہ کرتی ہے:گنڈاپور
August 14, 2019

امورکشمیر کے وزیرعلی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کااعادہ کرتی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کے ناپاک عزائم کی شدیدمذمت کرتاہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ بھارتی حکومت کے اقدامات سے اس کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی ہے۔

علی امین گنڈاپورنے کہاکہ بی جے پی کی حکومت کی انتہاپسندپالیسیاں اور آرایس ایس ایجنڈے نے اقلیتوں میں احساس بیداری پیدا کیاہے کہ بھارت میں ان کی زندگی محفوظ نہیں ہے اورعلیحدگی پسند تحریکوں میں مزیدشدت آئے گی۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت نے مسئلہ کشمیر تمام عالمی فورموں پراجاگر کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.