Thursday, 28 March 2024, 08:19:00 pm
پانچ روزہ مناسک حج مکہ مکرمہ میں اختتام پذیر
August 14, 2019

پانچ روزہ مناسک حج مکہ مکرمہ میں اختتام پذیر ہوگئے ہیں جہاں رواں سال پچیس لاکھ حجاج کرام نے فریضہ حج اداکیا۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمداکرم خان نے بتایا ہے کہ مناسک حج کے آخری روزحجاج نے شیطان کوکنکریاں مارنے کارکن اداکیا۔حجاج کرام منیٰ میں دوراتیں قیام کے بعد غروب آفتاب سے پہلے اپنی رہائشی عمارتوں کی طرف روانہ ہوگئے۔ادھرمذہبی امور اوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرڈاکٹرنورالحق قادری نے ایک بیان میں حجاج کو سہولت، آسانی اورخیریت کے ساتھ فریضہ حج کی تکمیل پرمبارکباد دی۔انہوں نے حجاج کرام کے لئے کئے گئے شاندارانتظامات پرخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہدمحمدبن سلمان، سعودی وزیرحج ،امراء اور مکہ مکرمہ کے گورنر کاشکریہ اداکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.