Friday, 19 April 2024, 07:08:08 pm
پاکستان تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے آج ایک ریلی نکالے گی
August 14, 2019

ذرائع ابلاغ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی نے کہاہے کہ یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طورپرمنایاجائے گا۔

ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے آج (بدھ) لیاقت باغ راولپنڈی سے ڈی چوک اسلام آباد تک ایک ریلی نکالے گی۔ریلی فیض آباد سے ہوتی ہوئی سینٹورس مال اورپھرڈی چوک پہنچے گی۔افتخاردرانی نے معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ریلی میں شرکت کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.