Saturday, 24 August 2019, 05:04:47 pm
بھارت کشمیریوں کے آزادی کے پیدائشی حق کو نہیں دبا سکتا، معاون خصوصی اطلاعات
August 14, 2019

اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے اصولی موقف پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے آزادی کے پیدائشی حق کو نہیں دبا سکتا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں ہے اور کشمیریوں کی مدد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔