Saturday, 24 August 2019, 04:31:40 pm
پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ملیحہ لودھی
August 14, 2019

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مشکلات کی طویل رات کے خاتمے کیلئے مربوط سیاسی اور سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

نیویارک میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق ، قانون اخلاقیات اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں پر مبنی ہے جس پر سلامتی کونسل کی کئی قراردادیں ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کا غیر قانونی الحاق کر کے اپنے ظالمانہ قبضہ کو توسیع دینے کی کوشش کی ہے تاہم رات کی تاریکی سے ایک دن آزادی کا سورج طلوع ہوگا جس میں لوگ آزادنہ طور پر اپنی خواہش پوری کر سکیں گے۔