Saturday, 24 August 2019, 04:56:52 pm
پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، قادری
August 14, 2019

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وہ بدھ کے روز مکہ میں حج کے بعد یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے ۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ آزادی کی نعمت کی قدر کریں اور پوری دیانت داری کے ساتھ ملک کی خدمت کریں ۔

اس موقع پر اظہار ِ خیال کرتے ہوئے شہری ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ آزادی انتہائی قیمتی چیز ہے اور ہمیں اپنی آزادی پر فخر کرنا چاہیے اور اپنی توانائیاں اسکے تحفظ پر صرف کرنی چاہیں۔