Tuesday, 23 April 2024, 07:17:10 pm
پاک فوج جموں وکشمیر کی سا لمیت کیلئے پوری طرح چوکس ہے:آرمی چیف
August 14, 2019

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج جموں وکشمیر کی سا لمیت کیلئے پوری طرح چوکس ہے اور وہ کشمیر کے نصب العین کیلئے قومی فریضے کے تحت اپنا کردارادا کرنے کیلئے تیار رہے گی۔

انہوں نے یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کی حقیقی حیثیت نہ 1947ء میں ایک غیرقانونی کاغذ کے ٹکڑے سے بدلی تھی نہ اب بدلی ہے اور نہ مستقبل میں اس میں کوئی تبدیلی آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے مخاصمانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ کشمیر پرہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ ظلم کے خلاف نتائج کی پرواہ کئے بغیر کھڑے ہوںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.