Thursday, 18 April 2024, 03:05:49 pm
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب کو ٹیلی فون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
August 14, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز روس کے ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت میں انھیں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایا۔

دفترخارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے انھیں مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے اور اس کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات سے متعلق بتایا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے یہ اقدامات جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں۔

وزیرخارجہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو تاریخ کے بدترین لاک ڈائون کی وجہ سے درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے روس کے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تحفظ اور سیکورٹی کی ابتر صورتحال سے بھی آگاہ کیا جہاں پر گزشتہ دس روز سے کرفیو نافذ ہے۔

وزیرخارجہ نے بھارتی سیکورٹی فورسز کے بڑھتے ہوئے مظالم اورممکنہ جعلی فلیگ آپریشن پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے خطے میں امن اور سیکورٹی کے مزید خطرات پیدا ہوںگے۔

روسی وزیرخارجہ نے مذاکرات اورپرامن طریقوں سے تمام دیرینہ تنازعات کے حل کی ضرورت پر زوردیا ۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے ملکر کام جاری رکھنے سے اتفاق کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.