Thursday, 19 September 2019, 05:38:55 am
یومِ آزادی ، ریڈیو پاکستان کے نیشنل نیوز روم میں کیک کاٹنے کی تقریب
August 14, 2019

یوم آزادی منانے کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان کے نیشنل نیوز روم میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی

شعبہ خبر کے سینئر افسروں اور عملے نے تقریب میں شرکت کی ۔

کیک پر قومی لوگو کشمیر بنے گا پاکستان لکھا ہوا تھا ۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے سینئر کنٹرولر نیوز محمد طارق چوہدری نے کہاکہ ریڈیوپاکستان نے قوم کی آواز ہونے کے ناطے ہمیشہ کشمیری عوام کے منصفانہ حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی حمایت کو اجاگر کیا ہے اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا کرتا رہے گا ۔