Friday, 29 March 2024, 09:02:12 pm
گلگت:جشن آزادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے کے واقعے میں پانچ افرادشہید
August 14, 2019

گلگت کے علاقے جٹیال میں رات جشن آزادی کی تقریب کے دوران لوگوں پرحفاظتی دیوار گرنے کے واقعے میں پانچ افرادشہید اوراٹھارہ زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوطبی امداد کے لئے سی ایم ایچ گلگت منتقل کیاگیا۔ادھرناردرن ایریازکمان کے کمانڈرمیجرجنرل احسن محمودخان ،گلگت بلتستان کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان اوردیگرعہدیداروں نے سی ایم ایچ میں زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور بچائو اور امدادکی کارروائیوں کاجائزہ لیا۔سول اور فوجی قیادت نے شہداء کے سوگوارخاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.