Saturday, 24 August 2019, 04:54:57 pm
ملک بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں جانب کل بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا
August 14, 2019

ملک بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں جانب کل بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا ۔

یوم سیاہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

بھارتی مذموم عزائم کو مسترد کرنے کیلئے پاکستان اور آزادکشمیر میں گھروں کی چھتوں پر اور گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لگائے جائیں گے۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینار ہوں گے جن کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی جنہیں گزشتہ دس روز سے بے انتہامظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حالت زار اجاگر کی جائے گی۔