Saturday, 24 August 2019, 04:18:03 pm
افغان صدر کی طالبان اور امریکہ کے درمیان بہت جلد امن معاہدے پر دستخط ہونے کی امید
August 14, 2019

فائل فوٹو

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان مذاکرات کاروں کے درمیان قطر میں امن مذاکرات کا آٹھواں دور مکمل ہوگیا ہے۔

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے بارے میں افغان حکومت کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امن معاہدے پر دستخط ہونے کی توقع رکھتے ہیں جس سے امریکی فوج کے انخلا کی راہ ہموار ہوگی اور افغانستان میں تشدد کے واقعات میں کمی آئے گی۔

اشرف غنی نے کہا کہ امن معاہدے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں ایک ایسی قانونی حکومت کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا جو افغانستان کی عوام کی نمائندہ ہو۔