Thursday, 25 April 2024, 08:37:09 pm
صدر،نگران وزیراعظم کی یوم آزادی پرتمام ہم وطنوں کومبارکباد
August 14, 2018

صدرممنون حسین اورنگران وزیراعظم ریٹائرڈجسٹس ناصرالملک نے یوم آزادی کے پُرمسرت موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد دی ہے۔دونوں رہنمائوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہاکہ یہ دن ہمیں اپنے ملی جوش وجذبے کی یاد اورملکی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنے کے عزم کی تجدیدکاموقع فراہم کرتا ہے۔صدرممنون حسین نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ مملکت پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے جنت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو درپیش اقتصادی مسائل اوردیگرپیچیدہ معاملات پرقائداعظم اورعلامہ اقبال کے افکار پرحقیقی معنوں میں عملدرآمد کے ذریعے ہی قابو پایاجاسکتاہے۔نگران وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ چودہ اگست ہمیں اپنے آبائو اجداد کی برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک محفوظ اورالگ وطن کے حصول کی جمہوری جدوجہد کی یاددلاتا ہے جہاں وہ مذہبی ،ثقافتی اورسماجی اقدار کے مطابق اپنی زندگیاں بسرکرسکیں۔ناصرالملک نے کہاکہ قائداعظم کے اتحاد ،ایمان اورنظم وضبط کے سنہری اصولوں پرعملدرآمد کے غیرمتزلزل عزم سے ہمیں اپنے موجودمسائل پرقابو پانے اورپاکستان کو خودکفیل اوراقتصادی لحاظ سے مستحکم اورخوشحال ملک بنانے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.