Monday, 24 September 2018, 12:31:54 am
پاکستان کے پہلے ریموٹ کنٹرول سیٹلائٹ نے خلاء میں کام شروع کر دیا
August 15, 2018

 پاکستان کے پہلے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے سیٹلائٹ پی آر ایس ایس ون نے آج سے خلاء میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔پاکستان نے آج سیٹلائٹ کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا جو گذشتہ ماہ چین سے چھوڑا گیا تھا۔صدر ممنون حسین نے اور نگران وزیراعظم ناصر الملک نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر سپارکو کے انجینئروں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ یہ سنگ میل یوم آزادی کے موقع پر حاصل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے اور اس کے فعال ہونے سے خلائی انجینئروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ملک کی سماجی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ بات قابل ذکر پی آر ایس ایس ون اور PAK TES-1A کے سیٹلائٹ پاکستان میں تیار کئے گئے اور گذشتہ ماہ کی 9تاریخ کو چین سے خلاء میں بھجے۔