کراچی میں آج صبح مزارقائدپرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔
پاک بحریہ کے کیڈٹس نے مزارپرگارڈزکے فرائض سنبھالے۔
لاہورمیں مزاراقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی سادہ اورپُروقارتقریب ہوئی جس میں پاک فوج نے پنجاب رینجرز سے سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے۔
جنرل آفیسرکمانڈنگ لاہورمیجرجنرل شاہدمحمودنے جواس موقع پرمہمان خصوصی تھے ،بری فو ج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی جانب سے قومی شاعرکی قبرپرپھول چڑھائے۔