Thursday, 25 April 2024, 01:27:09 pm
علی امین گنڈاپور کا شہدائے کشمیرکوزبردست خراج عقیدت
July 17, 2020

File Photo

امورکشمیراورگلگت بلتستان کے وزیرعلی امین گنڈاپورنے شہدائے کشمیرکوزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ کئی عشروں سے بھارت کے غیرقانونی تسلط کے خلاف جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کوان کی تحریک آزادی میں کبھی تنہانہیں چھوڑے گا۔آزادجموں وکشمیرکے سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی برادری پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں اپناحل کرداراداکرے۔حریت رہنمامشعال ملک نے اظہارخیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ پرزوردیاکہ وہ اپنے مبصرگروپ مقبوضہ کشمیرمیں بھیجے تاکہ زمینی صورتحال کااندازہ لگایاجاسکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.