Friday, 29 March 2024, 12:23:39 am
علاقے میں پولیو سے بچاو کے غلط قطرے پلانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں:میرافضل
July 14, 2020

گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ میرافضل خان نے کہا ہے کہ علاقے میں پولیو سے بچاو کے غلط قطرے پلانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

 ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ گلگت بلتستان میں پولیو سے بچاو کی مہم عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت کی جانب سے مشترکہ طور پر چلائی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حساس معاملے پر ذرائع ابلاغ میں غلط بیانات بند ہونا چاہئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.