Wednesday, 11 December 2019, 07:45:51 am
سپن کی رکن پارلیمنٹ کا مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا اعلان
July 14, 2019

سپین کی رکن پارلیمنٹMERCE PEREU نے مسئلہ کشمیر کو اپنی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

سپین میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو پارلیمان کے کمیشن برائے انسانی حقوق' غیر ملکی تعلقات کے کمیشن اور دفتر خارجہ تک بھی لے جائیں گی تاکہ یہ تمام فورم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ملاقات کے دوران انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کی خاطر جدوجہد کررہے ہیں بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ان کی آواز دبانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض فورسز مہلک ہتھیار استعمال کررہی ہیں اور نوجوانوں کو پیلٹ گنز کا نشانہ بنارہی ہیں خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے جبکہ حریت رہنمائوں کی گرفتاری معمول بن چکا ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف جنگی جرائم میں ملوث ہے بلکہ کنٹرول لائن پر بے گناہ کشمیریوں کوبھی نشانہ بنارہا ہے۔