Wednesday, 11 December 2019, 09:27:46 am
سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں سے 9جرائم پیشہ گرفتار کر لئے
July 14, 2019

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نوجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے' گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ' لوٹی ہوئی اشیاء اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان سٹریٹ کرائمز' ڈاکہ زنی' منشیات کی فروخت اور دگیر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ترجمان نے کہا کہ رینجرز نے آبپاشی اور پولیس کے محکموں کے ہمراہ سجاول' ٹھٹھہ'سانگھڑ اور بدین کے اضلاع میں پانی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کیں اور ترانوے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے۔