Wednesday, 11 December 2019, 07:24:20 am
کوئٹہ میں 50کروڑ روپے کی لاگت سے پہلا انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے کا فیصلہ
July 14, 2019

بلوچستان حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اداروں کے فروغ کیلئے کوئٹہ میں تقریباً پچاس کروڑروپے کی لاگت سے پہلا انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کرے گی ۔بلوچستان حکومت کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آن لائن تعلیم کے نظام کے ذریعے صوبے کے دور دراز علاقوں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے ایک سو سکینڈری اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ورچوئل ٹیکنالوجیز متعارف کرا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے کے سالانہ اخراجات کی مد میں بتیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ بھی جاری کردی ہے ۔