Wednesday, 24 April 2024, 11:23:50 am
خیبرپختونخوا حکومت کے قبائلی ضلعوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے36 ارب روپے مختص
July 14, 2019

خیبرپختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کے دوران قبائلی اضلاع میں تعلیم کے فروغ کیلئے چھتیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ سات لاکھ سے زائد طلبا کو وظائف دئیے جائیں گے تاکہ سکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔ ان اضلاع کے سکولوں میں چار سو سائنس اور آئی ٹی لیبارٹریوں کے علاوہ پانچ سو گرائونڈز تعمیر کئے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں سکولوں میں فوری طور پر خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.