کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے اتوار کے روز لاہور میں پنجاب وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے ملاقا ت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ بھارتی فوج کے مظالم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو نہیں کچل سکتے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نہتے اور بے گناہ عوام نے تحریک آزادی کو اپنے لہو سے رقم کیا اور عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔سردار عثمان بزدار نے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ عالمی برادری ان خلا ف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا کہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور ضرورت ہے کہ عالمی برادری بیدار ہوکر اور کشمیری عوام کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوائے ۔