Friday, 19 April 2024, 11:46:23 pm
بار سلونا میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
July 14, 2019

سپین کے شہر بار سلونا میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک بڑی ریلی اور دستخطی کیمپ کااہتمام کیاگیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بھی دونوں تقریبات میں شرکت کی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر راجہ مختار سونی کے زیر قیادت وائس آف کشمیر کے زیر اہتمام ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں نعرے لگائے۔انہوں نے بارسلونا کے مرکزی علاقے کی سڑکوں پر مارچ کیا اور حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کے لئے اپنی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ کشمیر کونسل یورپ نے بھی بار سلونا شہر میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں دس لاکھ دستخط کے نام سے اپنی آگاہی مہم کے تحت ایک روزہ کیمپ کا اہتمام کیا۔سپین کے عوام نے کیمپ کے دوران بڑی تعداد میں مصائب کا شکار کشمیریوں کے حق میں دستخط کئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.