Thursday, 25 April 2024, 10:05:21 pm
وزیرخارجہ کاعالمی مالیاتی اداروں پر ترقی پذیرممالک کےلئےمالی وسائل کی فراہمی پرزور
June 14, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ملکوں کو مالی سہولت فراہم کریں تاکہ وہ اپنے صحت کے کمزور نظام میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد ملک میں اس وقت اقتصادی صورتحال گھمبیر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وباء کے عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اور یہ کساد بازاری کا باعث بن گئی ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء سے پہلے تمام اقتصادی اشاریے درست سمت میں گامزن تھے تاہم اب برآمدات اورترسیلات زر میں کمی آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مشکل صورتحال کے باوجود حکومت کی اقتصادی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ نہایت متوازن بجٹ پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اقتصادی شرح نمو کی بحالی کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے اورتعمیرات اورزراعت جیسے شعبوں پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.