Tuesday, 16 April 2024, 06:16:51 pm
حکومت غریبوں اورمحنت کشوں کوروزگار کی فراہمی کیلئےتعمیرات کےشعبے کوفروغ دے رہی ہے:وزیراعظم
June 14, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت موجودہ صورتحال میں خصوصاً تعمیرات کے شعبے کو ترقی دے رہی ہے جس کامقصد غریب اورمحنت کش طبقے کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دیناہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار لاہورمیں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے مرکز کے دورے کے موقع پرکیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر پروگرام سے استفادہ کرنے والے لوگوں سے سوالات کئے اور ان سے خصوصاً کوروناوائرس کی وباء کے تناظرمیں ان کے گزربسرکی صورتحال کے با رے میں پوچھا۔سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے وزیراعظم کو بتایا کہ تقریباً تیرہ لاکھ لوگوں کی وزیراعظم کے کووِڈفنڈسے مالی مدد کی جائے گی۔وزیراعظم نے مستحق لوگوں کورقو م کی منتقلی کاجائزہ بھی لیا۔لاہورکے دورے کے موقع پر وزیراعظم نے لاہورمیں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ٹڈی دل پرقابوپانے سے متعلق اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو بتایاگیا کہ صوبائی حکومت نے ٹڈی دل کے حملے سے بچائو اور اس پر قابوپانے کے لئے اپنی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیاہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کریں تاکہ کسانوں کی قیمتی فصلوں کوبچایاجاسکے۔

ادھروزیراعظم عمران خان کولاہورکے ان کے دورے کے دوران پنجاب میں بلدیاتی نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے حکومت پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے جلدانعقاد کی ہدایت کی تاکہ مقامی حکومت کے نظام کے ذریعے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کئے جاسکیں۔وزیراعظم کوبتایاگیاکہ تمام انتظامی اورقانونی انتظامات کئے جارہے ہیں اورویلج پنچائیت اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات مقررہ وقت پرکرائے جائیں گے۔وزیراعظم کو آگاہ کیاگیاکہ صوبائی الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کاکام ساٹھ روز کے اندر حل کرلے گا جوآئندہ ماہ شروع کی جائیں گی جس کے بعد پینتالیس روز کے اندرگائوں اور پنچائیت سطح کے انتخابات کرائے جائیں گے۔تاہم بلدیاتی انتخابات رواں سال کے آخرتک ہو ں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.