Wednesday, 16 October 2019, 08:29:44 am
کے الیکٹرک کا بجلی گھروں کو گیس فراہمی کے پریشر میں کمی کا دعویٰ بے بنیاد ہے،وزیر توانائی
June 14, 2019

وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے اسکے بجلی گھروں کو فراہم کی جانے والی گیس کے پریشر میں کمی کا دعوی بے بنیاد ہے۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو جاری کئے گئے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا کہ گیس کی فراہمی میں کمی سے اسکی بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور جو کراچی کے کئی علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا باعث بنا ہے۔