Friday, 29 March 2024, 03:23:47 pm
بھارت کی مسئلہ کشمیر کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوششیں تاریخی حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہیں:بلا ل صدیقی
June 14, 2019

تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے مسئلے کو دہشتگردی سے جوڑنے کیلئے مسلسل بیانات اور کوششیں تاریخی حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہیں اور کشمیر سے متعلق عالمی وعدوں سے آنکھیں چرانے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ سری نگر میں ایک بیان میں بلا ل صدیقی نے کہا کہ کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصوں کیلئے جدوجہد مقامی سطح کی ہے کیونکہ بھارت نے انسانی خواہشات کے برعکس کشمیر پر تسلط قائم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ نے اس حوالے سے متعدد قراردادیں منظورکی ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.