Friday, 07 August 2020, 02:55:59 pm
پی سی بی نے اظہرعلی کوٹیسٹ،بابراعظم کوایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کا کپتان مقررکرنے کی توثیق کردی
May 14, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہرعلی کوٹیسٹ اوربابراعظم کوایک روزہ بین الاقوامی اور ٹی ٹونٹی کا کپتان مقررکرنے کی توثیق کردی ہے۔

دونوں کھلاڑی قومی ٹیموں کی قیادت کریں گے ان کی کپتانی میں پاکستان نوٹیسٹ، چھ ایک روزہ بین الاقوامی اوربیس ٹی ٹونٹی میچو ں کے علاوہ ایشیاء کپ اورآئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ دوہزاربیس کھیلے گا۔
ادھردونئے کھلاڑیوں نسیم شاہ اورافتخاراحمدکودوہزاربیس ۔اکیس سیزن کے لئے اٹھارہ کھلاڑیوں کی سنٹرل کنٹریکٹ فہرست میں شامل کیاگیاہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
شاہین شاہ آفریدی جنہوں نے دوہزارانیس۔بیس میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی ہیں سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی پانے والے چارکھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
(این این آر، وہاج بشیر)