Tuesday, 23 July 2019, 02:21:15 pm
پی ٹی آئی نے قبائلی علاقوں کی ترقی کا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، صمصام بخاری
May 14, 2019

پنجاب کے اطلاعات اور ثقافت کے وزیر سید صمصام علی بخاری نے چھبیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کو سراہا ہے۔

منگل کے روز لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے قبائلی علاقوں کی ترقی کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے امیدظاہر کی کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو دیگر قومی امور کے بارے میں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر دوہری حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس معاملے کی مختلف طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ دس سال کے دوران جنوبی پنجاب کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔