Wednesday, 17 July 2019, 05:55:20 am
ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مدد ملے گی، تجزیہ کار
May 14, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے حکومت کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے منگل کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیم کا بنیادی مقصدخفیہ اثاثوں کو معیشت میں شامل کرنا اور ان کو فعال بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حقیقی اہداف ہیں اور ان پر کم شرح کے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے مرزا اختیار بیگ' ڈاکٹر خرم اقبال ' ہمایوں اقبال شامی اور ڈاکٹر اشرف طور شامل تھے۔