Wednesday, 17 July 2019, 06:34:15 am
حکومت برآمدات میں اضافےاورملک کی معیشت مستحکم بنانےکےلئےپرعزم ہے:امیرسلطان
May 14, 2019

قومی اسمبلی کے رکن امیر سلطان نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت برآمدات میں اضافے اور ملک کی معیشت مستحکم بنانے کےلئے پرعزم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق اس سال عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کا بل موجودہ حکومت کا ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

 پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ممتاز معاشی ماہر ہمایوں اقبال شامی نے کہا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے پاکستان مخالف مقاصد کےلئے استعمال ہونے والی رقم کی ترسیل روکنے کے حوالے سےپیشرفت کی ہے۔