Tuesday, 23 July 2019, 02:15:26 pm
چین اور امریکہ اپنے تجارتی تنازعات پر بات چیت سے متفق
May 14, 2019

چین اور امریکہ نے اپنے تجارتی تنازعے کے بارے میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ میں تیزی کے بعد سامنے آیا جب چین نے امریکہ کی طرف سے گزشتہ ہفتے چینی درآمدات پر محصولات میں اضافے کے بعد پیر کو چین نے امریکی درآمدات پر نئے محصولات کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان GENG SHUANG نے بیجنگ میں روزانہ کی نیوز بریفنگ کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ صورتحال کا غلط اندازہ نہیں لگائے گا اور نہ اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے چین کے عزم اور قوت ارادی کا کم اندازہ لگائے گا۔