Tuesday, 25 September 2018, 06:44:17 pm
پشاور، باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تزئین نو اور توسیع مکمل
May 14, 2018

 پشاور میں تین ارب روپے کی لاگت سے با چا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تزئین و آرائش اور توسیع کا کام  مکمل کرلیا گیا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ منصوبے کےلئے وفاقی حکومت نے  فنڈز فراہم کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آئندہ ہفتے ہوائی اڈے کے نئے تعمیر اور تزئین و آرائش شدہ حصے کاافتتاح کریں گے۔

 منصوبے میں پانچ الیکٹرانک لفٹوں ،پانچ ایسکیلیٹرز اور گاڑیوں کےلئے جدید پارکنگ کا قیام شامل ہے۔

 اسی طرح مسافروں کےلئے چار انتظار گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں پندرہ سو مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔