Wednesday, 12 December 2018, 10:47:55 pm
وادی نیلم پل حادثہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کا جاں بحق ہونیوالے طلباء کیلئے مالی امداد کا اعلان
May 14, 2018

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کل وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہر طالب علم کے لئے دو دو لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روزمظفرآباد میں انہوں نے زخمی طلباء کے لئے بھی پچاس پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا۔راجہ فاروق حیدر نے متعلقہ حکام کو مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے وادی نیلم کی ضلعی انتظامیہ کو آزاد کشمیر کی دلکش وادی کی سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کو تمام ضروری رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔بعد میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے آج مظفرآباد میں متاثرہ طلباء کیلئے ایک ظہرانے کا اہتمام کیا۔