Friday, 19 April 2024, 05:18:09 pm
نیلم پل ٹوٹنےکےحادثےمیں جاں بحق 7افرادکی نعشوں کی شناخت
May 14, 2018

 آزاد کشمیر میں نیلم پل کے ٹوٹنے کے بعد اب تک سات لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

 ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین طلبا کا تعلق ٹپس کالج فیصل آباد ایک کا ساہیوال میڈیکل کالج اور دو کا تعلق ٹریکنگ کلب سے ہے جبکہ ایک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

 چھ طلبا ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کر دیاگیا ہے۔

 پاک فوج، بحریہ ، ریسکیو 1122 پولیس اور مقامی افراد امدادی کارروائی میں حصہ لےرہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.