Monday, 21 May 2018, 07:55:51 pm
مظفر آباد میں پاک بحریہ کا بھرتی اور انتخاب مرکز قائم
May 14, 2018

پاک بحریہ نے مظفرآباد میں بھرتی اور انتخاب کا مرکز قائم کیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے کہا کہ یہ مرکز نہ صرف آزاد جموں وکشمیر اور اس سے ملحقہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو سارا سال ان کی دہلیز پر بھرتی کی سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ یہ پاک بحریہ میں قومی سالمیت اور علاقائی ہم آہنگی کو بھی فروغ دے گا۔بعد میں وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے مظفر آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔