Monday, 22 April 2019, 11:01:36 am
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظلم و جبر کی پالیسی ناکام ہو گئی ،گیلانی
April 14, 2019

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جبر و استبداد کی بھارتی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی پارلیمانی انتخابا ت کے دیگر تمام مراحل کا بھی مکمل بائیکاٹ جاری رکھنے کی اپنی اپیل دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کرائے جانے والے کسی بھی قسم کے انتخابات میں شرکت کشمیری نوجوانوں کی طرف سے آزادی کی خاظر دی جانے والی بیش بہا قربانیوں کی نفی ہو گی۔ دختران ملت کی ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میںبھارتی عدلیہ کی طرف سے پارٹی چیئر پرسن آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین اورفہمیدہ صوفی کی نظربندی کوجان بوجھ کر طول دینے کی شدید مذمت کی ۔ بیان میں افسوس کااظہا رکیا گیا کہ این آئی اے کی عدالت ان کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کے لیے نئی نئی تاریخیں دے رہی ہے ۔ ترجمان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ دختران ملت کی رہنمائوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈارنے ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ رز ضلع شوپیاں کے علاقے GAHAND میں ایک تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں شاہجہاں احمد میر اور عابد حسین وگے کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بے مثال قربانیوں نے بھارت کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ وہ فوجی طاقت کے بل پر جموں کشمیر پر اب زیادہ دیر تک قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ جمعیت اہلحدیث نے سرینگر میں ایک بیان میں حریت رہنمائوں کو مقبوضہ علاقے سے باہر کی جیلوں میں منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مشتاق احمد ویری اوردیگر حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا