Thursday, 26 April 2018, 11:55:02 pm
آزادکشمیرحکومت کامقبوضہ کشمیرمیں مظلوم بھائیوں کی حمایت جاری رکھنےکےعزم کااعادہ
April 14, 2018

آزادکشمیر کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظلوم بھائیوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔اس عزم کا اظہار آزادکشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے درمیان آج مظفرآباد میں ایک ملاقات میں کیاگیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور کنٹرول لائن پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی بھی سخت مذمت کی ۔دونوں رہنمائوں نے آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔