Thursday, 18 April 2024, 09:16:14 am
آزاد جموں وکشمیر کے صدرنے آٹھ نئے وزراء سے حلف لیا
April 14, 2018

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کابینہ میں آٹھ نئے وزراء شامل کئے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر کے صدرمسعودخان نے نئے شامل ہونیوالے وزراء سے ایوان صدر مظفرآباد میں حلف لیا۔

آزاد جموں وکشمیر کی کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء میں راجہ نصیر، یاسین گلشن، راجہ صدیق، جاویداختر، احمدرضاقادری،مسعودخالد،چودھری اسحاق اوروقاراحمدنورشامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم آزادجموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر اور قانون ساز اسمبلی کے اراکین موجودتھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.