Friday, 19 April 2024, 04:54:25 pm
آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا: شہباز شریف
April 14, 2018

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگااوربرآمدات میں اضافے کیلئے تاجر براداری کو درکار تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔وہ تاجر برادری کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے آج گورنر ہائوس کراچی میں ان سے ملاقات کی۔انہوں نے آئند بجٹ کی روشنی میں ٹیکس تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔تاجر برادری نے شہر میں امن کی بحالی پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کراچی میں وکلاء برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کیلئے وکلاء کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئی معاشرہ انصاف کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ انصاف نہ ملنے کے باعث کئی معاشرے تباہ ہوگئے ۔پاکستان مسلم لیگ نون کے سندھ اور کراچی کے رہنمائوں نے بھی آج کراچی میں شہبازشریف سے ملاقات کی۔شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون ایک عوامی جماعت ہے۔مقامی حکومتوں کے نمائندوں، پارٹی کے اقلیتوں، خواتین اور یوتھ ونگ کے رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.