Saturday, 25 May 2019, 02:12:01 pm
سعودی انسانی حقوق کمیشن نے خاشقجی قتل کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا
March 14, 2019

سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ بندر محمد بن AL AIBAN نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات کامطالبہ مسترد کردیا ہے ۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سعودی عرب کے انسانی حقوق کے اعدادوشمار کے جائزے کے دوران انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اپنے اندرونی معاملات اور عدالتی نظام میں غیرملکی مداخلت برداشت نہیں کرے گا ۔