Saturday, 25 May 2019, 03:13:22 pm

مزید خبریں

 
وزیراعظم کا سیاحت، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آن لائن ویزا نظام کا اجراء
March 14, 2019

وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب میں آن لائن ویزا کے نظام کا افتتاح کیا تاکہ ملک میں سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آن لائن ویزے کا اجراء حقیقی تبدیلی کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے کیونکہ اس سے پاکستان کے دروازے باہر کی دنیا کیلئے کھل جائیںگے۔عمران خان نے کہا کہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم ملک ہے اور اسے کاروبار اور سیاحت کیلئے دنیا بھر کیلئے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکوں کی ملک میں اامد کی اجازت دینے کے سلسلے میں ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کا خوبصورت علاقہ رقبے کے لحاظ سے سوٹزرلینڈ سے دگنا ہے اور اب بھی یہاں کئی علاقے تلاش کئے جانے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جغرافیائی نوعیت کے باعث ہمارے Skiing کے Resorts منفرد ہیں۔انہوں نے کہا سیاحت کے بارے میں ٹاسک فورس سیاحوں کیلئے مناسب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔