Tuesday, 25 June 2019, 12:52:38 am
وزیراعلیٰ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے اساتذہ اور زیر تربیت افسروں سے خطاب
March 14, 2019

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کے روز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے اساتذہ اور زیرتربیت افسروں سے خطاب کیا ۔انہوں نے کورس کے شرکاء کو صوبے میں نظم ونسق بہتر بنانے کیلئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دئیے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جام کمال صوبے کے پہلے وزیراعلی ہیں جنہوں نے سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔