Sunday, 25 August 2019, 10:38:28 am
صدر کا سافٹ ویئر برآمدات میں اضافہ کیلئے آئی ٹی ماہرین کی خصوصی پیشہ ورانہ تربیت پر زور
March 14, 2019

صدرڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان مناسب پیشہ وارانہ تربیت پر توجہ دے کر اپنی سافٹ وئیر کی برآمدات میں اضافہ کرسکتا ہے۔صدر نے ان خیالات کا اظہار وڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکہ کی Silicon وادی سے صف اول کے آئی ٹی ماہرین کے ساتھ کیا تاکہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلباء کیلئے سافٹ وئیر بزنس کے آغاز اور تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا جائے۔صدر نے زور دیا کہ اگر پروگرام کے مطابق عمل کیا گیا تو پاکستان غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرسکتا ہے اور ہمارے ہاں عالمی معیار کے سافٹ وئیر کے ماہرین موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس سے فنی ماہرین کی دوسرے ملکوں کو منتقلی بھی رک جائے گی۔اس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور موبائل اپیلیکشن کے شعبوں میں 250گرایجوائیٹس کو غیر ملکی تربیت کار تربیت فراہم کریںگے۔اس پروگرام کا مقصد آئی ٹی کے گریجوائٹیس کیلئے مارکیٹ کی مناسبت سے ملک میں آئی ٹی کی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہے۔