Monday, 22 April 2019, 11:21:27 am
ملک میں امن بحالی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا،صدر
March 14, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں امن کی بحالی سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے آج شام اسلام آباد میں تاجر رہنماؤں کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی بدولت دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دی ہے اور ترقی کے راستے پر گامزن ہو گیا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں کاروبار میں آسانی ،بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنا کر ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔