Wednesday, 27 March 2019, 06:26:06 am
معروف عالم دین کی وزیراعظم سے ملاقات، اسلامی تعلیمات کے فروغ پر تبادلہ خیال
March 14, 2019

معروف عالم دین محمد حیدرالجیلانی اورڈاکٹر عمر فاروق عبداﷲ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔انہوں نے اسلام اوراس کی تعلیمات کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت کی اس موقع پر گفتگو میں اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے نظام پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ دونوں ممتاز مذہبی شخصیات اپنے علم سے یونیورسٹی کے طلباء کو مستفیض کریںگی۔