Tuesday, 19 March 2024, 04:10:02 pm
خواتین کےمعیشت میں کرداربغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا:مارگریٹ
March 14, 2019

پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ ہر شعبہ زندگی میں خواتین کے لئے مساوی مواقع سے دونوں اصناف کے لئے متوازن مواقع کی راہ ہموار ہو گی۔خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع کی فراہمی سے انہیں انتظامی اور فیصلہ سازی کے عہدوں سمیت مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کی خواتین معیشت میں اپنا کردار ادا نہ کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.