Saturday, 25 May 2019, 02:23:04 pm

مزید خبریں

 
یورپی یونین نمائندہ خصوصی کی افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تحسین
March 14, 2019

افغانستان کے بارے میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ Roland Kobia نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا ہے۔ آج اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ آج ایک موقع دستیاب ہے جسے کسی قیمت پر ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ سیکرٹری خارجہ نے خطے اور اپنے ہمسایہ ملکوں میں امن کیلئے پاکستان کے مسلسل عزم کااعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیک نیتی کے جذبے اور مشترکہ ذمہ داری کے تحت امریکی حکام اور طالبان کیدرمیان مذاکرات کیلئے تعاون کیا۔